مہر خبررساں ایجنسی نے پکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے مقدمے کے 7 نئے چالان عدالت میں پیش کئے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 افراد کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایف آئی اے کو تمام افراد کو گرفتار کر کے 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
آپ کا تبصرہ